اسکردو میں برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

استور کے گلتری سیکٹر میں برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے 26 جوان دب گئے تھے جن میں سے 22 کو بچا لیا گیا، آئی ایس پی آر

گزشتہ ماہ بھی اسکردو میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کا ایک جوان شہیدہو گیا تھا۔ فوٹو؛فائل

استور کے گلتری سیکٹر میں برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے 4 جوان شہید جب کہ 22 کو بچا لیا گیا ہے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات اسکردو کے علاقے استور کے گلتری سیکٹر میں برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے 26 جوان دب گئے تھے جن میں سے 22 کو بچا لیا گیا جب کہ 4 جوان شہید ہو گئے، برفانی تودا گرنے کے باعث زخمی ہونے والے اہلکاروں کو امداد کے لئے فوری طور پر استپال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسکردو میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جب کہ 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بھی 80 فٹ اونچا اور ایک کلومیٹر طویل برفانی تودہ گرنے سے 11 شہریوں سمیت 128 فوجی شہید ہوگئے تھے۔
Load Next Story