جمہوریت میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو عوامی حکومت کی تشکیل کیلیے کام کرنا ہوگا صدر مملکت
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا۔
ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ آللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین https://t.co/Gyc6hduuT6