آئندہ پاکستان مخالف فلم میں کام نہیں کروں گا بھارتی اداکار اوم پوری کی توبہ

کچھ نالائق لوگوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریاں پیدا ہورہی ہیں، بھارتی اداکار

بھارت میں پاکستان مخالف فلموں کی تیاری پر پابندی عائد ہونی چاہیئے، اوم پوری فوٹو: این این آئی

بھارتی اداکار اوم پوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند پاکستان مخالف فلموں میں کام کیا جس کا انہیں افسوس ہے لیکن آئندہ وہ اس قسم کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔


لاہور میں بھارتی اداکارہ دیویا دتہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اوم پوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت پرخلوص اور محبت کرنے والے ہیں، انہیں یہاں سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ ہر معاشرے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، کچھ نالائق لوگوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریاں پیدا ہورہی ہیں، کوشش ہونی چاہیے کہ انھیں پیاریاسختی سے سمجھایا جائے۔

اوم پوری کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت میں پاکستان مخالف فلموں کی تیاری پر پابندی عائد ہونی چاہیئے۔ ماضی میں انہوں نے چند ایسی فلموں میں کام کیا جو پاکستان مخالف تھیں جن کا انہیں افسوس ہے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے، اس کے علاوہ بھارت میں پاکستانی ٹی وی چینلز نہ دکھانا ایک غلط اقدام ہے، بھارت کو بھی پاکستانی چینلز دکھانے چاہئیں۔
Load Next Story