سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کردیا

دونوں ٹیموں کے مابین سیریر 1-1 سے برابر ہوگئی

فوٹو : اے ایف پی

MULTAN:

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔


پانچواں روز


دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز دوسرے سیشن تک قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف محض 261 رنز بناسکی، کپتان بابراعظم نے 81 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ میچ ڈرا کروانے میں ناکام رہے۔

گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے انہوں نے 49 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 37، فواد عالم 1 اور آغا سلمان 4، محمد نواز 12، یاسر شاہ 27، حسن علی 11 اور 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔


دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔


چوتھا روز


اوپنر عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق 46 رنز اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ عبداللہ شفیق کی وکٹ پراباتھ جےسوریا نے حاصل کی۔


میزبان سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا کر بیٹنگ ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا نے ٹیسٹ کے چوتھے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنی بقیہ اننگز 176 رنز پر شروع کی۔ میزبان ٹیم کے کپتان کرونارتنے 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویلا لیگ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دھنانجایا ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد سری لنکا بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی۔


نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ، نعمان علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


تیسرا روز


گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، اوپنر نروشن ڈکویلا 15، اوشاڈا فرنینڈو 19، کوشل مینڈس 15، انجیلو میتھیوز 35 اور چندیمل 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔


کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 27 اور دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستانی بولرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ یاسر شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔


اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی نے کیا تھا، تاہم حسن علی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ قومی ٹیم مجموعی طور پر 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز سلمان علی آغا نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 62 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 16، عبداللہ شفیق 0، امام الحق 32، محمد رضوان، فواد عالم 24، 24 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔


سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 پربتھ جے سوریا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب سری لنکا کو پاکستان پر 147 رنز کی سبقت حاصل ہے۔



دوسرا روز


دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان ٹیم دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔


گال میں کھیلے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر یر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے تھے۔ آغا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔


ٹیسٹ کے آج دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عبداللہ شفیق اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔


ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم 35 کے مجموعی اسکور پر صرف 16 رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی 65 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32 رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے۔ مجموعی اسکور میں صرف 23 رنز اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ انھوں نے 24 رنز بنائے۔


فواد عالم بھی 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ مجموعی اسکور صرف 119 تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14 رنز بناکر 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔


دوسرے دن کے اختتام سے کچھ لمحے قبل سیٹ بیٹسمین آغا سلمان 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔


پہلا روز


گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈکویلا 42 اور ڈینوت ویلانگے 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جبکہ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40، اوشاڈا فرنینڈو 50، کوشل مینڈس 3 اور اینجلو میتھیوز 42، دنیش چندیمل 80 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔


سری لنکا نے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، آستریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔


پاکستان کا اسکواڈ


کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔


سری لنکا کا اسکواڈ


کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

Load Next Story