حکومتی صفوں میں بعض عناصر مذاکرات کا ماحول خراب کررہے ہیں شاہد اللہ شاہد

طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں گولہ باری اور سرچ آپرشین کا سلسلہ جاری ہے، طالبان


ویب ڈیسک March 12, 2014
سینٹرل جیل کراچی سے طالبان کے کارکنوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جارہا ہے، شاہد اللہ شاہد فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت کی صفوں میں بعض عناصر مذاکرات کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان سنجیدگی سے جنگ بندی پر عمل پیرا ہیں اور کسی گروپ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں بعض ایسے عناصر موجود ہیں جو مذاکرات کے ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں گولہ باری اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چارسدہ سے بھی آپریشن کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور سینٹرل جیل کراچی سے طالبان کے کارکنوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں