سجل علی کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید شہریار منور مداحوں پر برس پڑے

یہ فوٹو شوٹ امریکا اور بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دو معروف رومانوی جوڑوں کی کہانیاں ہیں


ویب ڈیسک July 24, 2022
ایک فیشن میگزین کیلیے بولڈ فوٹوشوٹ پر سجل اور شہریار کو تنقید کا سامنا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

WASHINGTON: خوبرو اداکارہ سجل علی کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر مداحوں کی تنقید سے پریشان ساتھی اداکار شہریار منور کا مؤقف سامنے آگیا۔

ابھرتے ہوئے اداکار شہریار منور اور خوبصورت اداکارہ سجل علی کی فیشن میگزین کے لیے بولڈ شوٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ کسی نے فوٹو شوٹ کے دوران دونوں کی کیمسٹری کی تعریف کی تو کسی نے تنقید کے تیر برسا دیئے۔


اس فوٹو شوٹ میں امریکی جوڑی مصنف آرتھر ملز اور اداکارہ مارلن منرو اور برصغیر کی معروف جوڑی اداکارہ مینا کماری اور ہدایتکار کمال امروہی کی محبت، شادی، اختلافات اور علیحدگی کی عکس بندی کی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر شہریار منور نے فوٹو شوٹ کے آخری حصے کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کی خوب خبر لی۔ انھوں نے لکھا کہ ہم زندگی کے جیتے جاگتے مختلف کرداروں کو ادا کرنے والے ادکار ہیں۔ یہ آرٹ ہے اس سے لطف اندوز ہیں۔ یہ حقیقت نہیں۔ براہ مہربانی ان باتوں کا خیال رکھیں۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar)




شہریار منور نے لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ دو ایسے عالمی شہرت یافتہ جوڑوں کے درمیان محبت، شادی اور علیحدگی کی کہانی ہے جس میں پیار، تکلیف سب کچھ ہے۔ اسی حقیقی کہانی کو فوٹو شوٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

شہریار منور نے مزید کہا کہ جیسے ایک تصویر میں مصور اپنی خوبصورت ساتھی کے بجائے اپنا مجسمہ بنا رہا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ مصور کتنا خودپسند تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں