30 اگست سے پہلے اہم فیصلے نہ کیے تو شاید کوئی بھی حکومت نہ چلاسکے شیخ رشید
ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا کہ 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلاسکے، سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خام مال خریدنے کیلئے بھی حکومت کے پاس ڈالر نہیں، ریاست مضبوط ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔