پشاور میں بارش کے باعث ایک شخص جاں بحق 14 مکانات منہدم

چترال اور دیگر اضلاع میں روڈ پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک July 24, 2022
—فائل فوٹو

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بارش سے صوبے بھر میں 23 مکانات کوجزوی جبکہ 14 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا اور مختلف علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اور دیگر اضلاع میں روڈ پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ ۔ڈی آئی خان کی ضلعی انتظامیہ ریونیو فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ دوسری جانب ۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پرتمام ادارےالرٹ کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پررہنے کی ہدایت کے ساتھ ہی برساتی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بحاؤ کو مونیٹر کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

‎علاوہ ازیں دیرلویر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تالاش برساتی نالے میں شدید طغیانی کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں