لندن میں بیدردی سے قتل کی گئی 21 سالہ پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل گرفتار

قاتل اور مقتولہ کا تعلق پاکستان کے ایک ہی گاؤں سے ہے


ویب ڈیسک July 24, 2022
قاتل اور مقتولہ کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے، فوٹو: ٹوئٹر

برطانیہ میں پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل بوائے فرینڈ نکلا جو اسی کے گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور حال ہی میں تعلیم حاصل کرنے کے غرض سے لندن آیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد 21 سالہ لڑکی حنا بشیر 11 جولائی کے بعد لاپتہ ہوئی گئی تھیں جن کی لاش جاسوس کتوں کی مدد سے جنگلاتی علاقے کی کھائی میں ایک سوٹ کیس سے ملی تھی۔

طالبہ کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش ملنے کے دو دن بعد حنا بشیر کے دوست 26 سالہ محمد ارسلان خان کو حراست میں لے لیا جس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فرد جرم عائد کردی گئی۔

ارسلان خان کا تعلق بھی مقتولہ کے آبائی گاؤں سے تھا اور وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے 6 ماہ قبل پاکستان سے برطانیہ آیا تھا اور دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں