ڈپٹی اسپیکر رولنگ سپریم کورٹ بار کا عدالت عظمیٰ سے فل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ

مطالبہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے پانچ سابق صدور کی جانب سے چیف جسٹس سے کیا گیا


ویب ڈیسک July 24, 2022
فوٹو فائل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے سابق صدور نے موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پانچ سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطاءبندیال سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظر ثانی کی درخواست کو فل کورٹ میں بھجوایا جائے اور اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر یکجا فیصلہ کیا جائے۔

یہ مطالبہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدور عبدالطیف آفریدی، محمد یٰسین آزاد، فضل حق عباسی ، کامران مرتضی اور سید قلب حسن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں سپریم کورٹ میں زیرالتواء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظر ثانی کی درخواست کو فل کورٹ میں بھجوایا جائے تاکہ ان اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیاجائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: حکومت اور اتحادیوں کا فل کورٹ بینچ کیلیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کچھ دیر قبل حکومت، اس کے اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ کے لیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں