اکشے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے

دیانت داری سے ٹیکس ادا کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اداکار کو خصوصی اعزاز سے نوازا


ویب ڈیسک July 24, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی واحد شخصیت ہیں۔ دیانت داری سے ٹیکس ادا کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ اداکار نے اس سے قبل بھی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا تھا اور اس بار اکشے کو اعزاز کے طور پر سرٹیفکیٹ ''سمان پترا'' سے بھی نوازا گیا۔

معروف اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ مداحوں نے بھی اکشے کی خوب تعریف کی۔

یاد رہے کہ اکشے کمار آخری بار اپنی فلم ''سمرات پرتھوی راج'' میں نظر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں