ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب
اپنے ملک کیلئے تمغہ جیتنے پر خوش ہوں، نیرج چوہڑا
ISLAMABAD:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا جویلین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جویلین تھرو مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.13 میٹرو کی تھرو کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ حاصل کرنے سے متعلق کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے میڈل حاصل کرسکا کیوں کہ صورتحال اچھی نہیں تھی اور ہوا بہت زیادہ تیز تھی'۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود مجھے بھروسہ تھا کہ میں اچھی کارکردگی دکھاؤ گا، اسی لیے نتائج پر مطمئن ہوں۔
مزید پڑھیں : ارشد ندیم کے میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا
خیال رہے کہ جویلین تھرو مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں قومی اتھلیٹ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، انہوں نے ایونٹ میں 86.63 میٹر کی تھرو کی جو اس سیزن میں انکی بہترین تھرو تھی۔