بارش کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں صبح 5 بجے سے مسلسل بارش ہورہی ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن


ویب ڈیسک July 24, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: صوبائی حکومت سندھ نے بارش کی وجہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بروز (پیر) کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں صبح 5 بجے سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تناظر میں حکومت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل (بروز پیر) کی عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے پرائیوٹ آفسز کو بھی درخواست کی کہ وہ اپنے دفاتر بند رکھیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں