لاہور داماد نے شک کرنے پر سسرال کو نذر آتش کردیا

ملزم میری بیٹی کو غیراخلاقی کاموں کےلیے بیرون ملک لیجانا چاہتا تھا، سسر کا الزام


ویب ڈیسک July 24, 2022

MELBOURNE: لاہور میں داماد نے شک کیے جانے پر اشتعال میں آکر سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا، آگ کی لپیٹ میں آنے سے ملزم کا برادر نسبتی جھلس گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قدیم علاقے موچی گیٹ پر داماد نے معمولی تنازعے پر سسرالیوں کے مکان کو آگ لگادی جس کے باعث چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

حادثے کے دوران مکان کے رہائشیوں نے دیواریں پھلانگ کر جان بچائی تاہم ملزم کا برادر نسبتی آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیام، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے کیمیکل پھینک کر گھر کو آگ لگائی اور موقع سے فرار ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ مکان میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

ملزم (دائیں جانب) برادر نسبتی (بائیں جانب) ملزم (دائیں جانب) برادر نسبتی (بائیں جانب)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور مکان میں لگی خوفناک آگ پر قابو پایا، کولنگ کا جاری ہے۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں سسر نے الزام لگایا ہے کہ ملزم میری بیٹی کو غیراخلاقی کاموں کےلیے بیرون ملک لیجانا چاہتا تھا لیکن میری بیٹی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر ملزم (داماد) نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سسر شاہد شاہ نے کہا کہ شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بیٹی میکے آئی تو داماد نے کیمیکل پھینک پر ہمارے آشیانے کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں، جس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں