ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فوجی جوان شہید آئی ایس پی آر

31 سالہ لانس نائیک مجیب الرحمان کا تعلق لکی مروت سے تھا، آئی ایس پی آر

—فائل فوٹو

ISLAMABAD:
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داربن میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا جوان شہید ہوگیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں جرات و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 31 سالہ لانس نائیک مجیب الرحمان نے جام شہادت نوش کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہید مجیب الرحمان کا تعلق لکی مروت سے تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیرینس آپریشن جاری ہے۔
Load Next Story