طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت نے نئی کمیٹی تشکیل دیدی
نئی حکومتی کمیٹی میں ارباب عارف، فواد حسن فواد، حبیب اللہ خٹک اور رستم شاہ مہمند شامل ہیں
وفاقی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے بیوروکریٹس پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری فاٹا ارباب عارف، وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ حبیب اللہ خٹک اور رستم شاہ مہمند شامل ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی حبیب اللہ خٹک کریں گے۔
واضح رہے کہ طالبان اور حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے حکومت اور طالبان میں براہ راست مذاکرات پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد دونوں کمیٹیوں کے اراکین نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات جس میں وزیر اعظم نے حکومتی کمیٹی تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔