عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا

دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال سے قبل عدالت میں خلع کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا


ویب ڈیسک July 25, 2022
دانیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرلیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حال ہی میں پُراسرار انداز میں انتقال کرجانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اب ٹوئٹر پر بھی اکاؤنٹ بنالیا۔

مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ٹوئٹر جوائن کرنے سے آگاہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر یہ اکاؤنٹ رواں برس جنوری میں بنایا گیا تاہم بحال اب کیا گیا ہے۔

سیدہ دانیہ شاہ نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ''دانیہ ملک آفیشل'' کے نام سے بنایا ہے، پروفائل امیج میں عامر لیاقت حسین کے ساتھ اپنی تصویر لگائی ہے جب کہ کور فوٹو میں اہلِ خانہ کی تصویر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ کا دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم میں مقدمہ کرنے کا فیصلہ

ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بائیو میں دانیہ ملک نے لکھا کہ اللّٰہ سے ڈر اور توبہ توبہ کر۔ اب تک 750 کے نزدیک صارفین فالو کرچکے ہیں۔



دانیہ ملک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت بحال کیا ہے کہ جب مرحوم عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت جمع کرائی ہے۔

دوسری جانب دانیہ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے جس کی سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے دانیہ سے تیسری شادی کی تھی تاہم چند ماہ بعد ہی دانیہ نے عدالت میں خلع کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے ماہانہ اخراجات دینے کا مطالبہ کیا اور شوہر پر تشدد اور منشیات کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

dania malik twitter

اس کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا کے درمیان لفظی جنگ بھی چلتی رہی اور ایک روز عامر لیاقت کی انتہائی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے چند روز بعد عامر لیاقت اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں