
میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کے خلاف ممبئی پولیس اسٹیشن میں مقدمے کی درخواست جمع کرائی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ درخواست گزار کون ہے اور نہ ہی اب تک کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکار کا یہ عمل اخلاقاً جائز نہیں جس سے انسانی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچا، رنویر کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار کو میگزین کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کرانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کے خلاف میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ سمیت دیگر نامور اداکاروں نے رنویر کی کھل کر حمایت کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔