
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ساری تصاویر ڈیلیٹ کرکے الوداع کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد مداحوں کو لگا کہ گلوکار نے انسٹاگرام کو خیر باد کہہ دیا ہے لیکن اب عدنان نے اپنے پرستاروں کا تجسس توڑ کر انہیں حیران کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ''الوداع'' دراصل عدنان سمیع کا نیا گانا ہے جس کا انہوں نے ٹیزر بھی جاری کردیا۔
گلوکار کے اس اقدام پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کسی کا کہنا تھا کہ اپنے گانے کی مارکیٹنگ کا یہ نیا طریقہ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔