
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں چار فیصد زائد ہیں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار دو سو چھ ہو گئی۔ایس سی سی پی کے مطابق اس سال سب سے زیادہ کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں رجسٹر ہوئیں جبکہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ دوسرے اور تجارت تیسرے نمبر پر رہے۔
مالی سال 2021-22 میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 64 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 33 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں جبکہ تین فیصد کمپنیاں ایل ایل پی، غیر ملکی کمپنیاں اور غیر منافع بخش کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔ آن لائن سہولت کو استعمال کرتے ہوئے 1,640 کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹر ہوئیں۔
اس سال رجسٹر ہونے والی کمپنیاں کا کل ادا شدہ سرمایہ کا تخمینہ 42.4 ارب روپے ہے۔ اس سال 672 کمپنیوں میں بیرون میں آسٹریلیا، ازربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، بلجئیم، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، جاپان، اٹلی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، یمن، رئشیا، کویت، فرانس، مصر اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق، رئیل سٹیٹ اور کنسٹرکشن شعبے میں4,791 کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہے، انفرمیشن ٹیکنالوجی 3,760، ٹریڈنگ 3,534 اور خدمات کے شعبے میں 2,408 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ ای کامرس 1,038، تعلیم962 ، خوراک و مشروبات میں 937، سیاحت میں 790، ٹیکسٹائل میں 701 اور مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں 671 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔