گوادر فری زون میں ای کسٹم کلیئرنس سسٹم نصب

سسٹم کی تنصیب سے تجارتی انتظام، کاروباری انتظامیہ کا کام تیز ہو گا، چیئرمین اتھارٹی

سسٹم کی تنصیب سے تجارتی انتظام، کاروباری انتظامیہ کا کام تیز ہو گا، چیئرمین اتھارٹی۔ فوٹو: فائل

تجارتی سرگرمیوں کو اسٹرٹیجک فروغ دینے کے لیے گوادر فری زون میں ای کسٹم کلیئرنس سسٹم ویب بیسڈ ون کسٹم (WeBOC) نصب کر دیا گیا، یہ ساوتھ فری زون (فیز I)اور نارتھ فری زون (فیز II) پر مشتمل ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اب گوادر فری زون میں پہلے سے رجسٹرڈ یا رجسٹر ہونے والی تمام غیر ملکی اور مقامی کمپنیاں اپنے کاروبار میں غیرمعمولی ترقی کا مشاہدہ کریں گی جو پیپر لیس، انتہائی تیز رفتار، کم لاگت،شفاف عمل اور طریقہ کار سے لطف اندوز ہوں گی، اس شرط کو پورا کرنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری آنے کا قوی امکان ہے جس کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی معیشت کو اشد ضرورت ہے۔


اقدام کا مقصد گوادر فری زون میں کمپنیوں کو گوادر پورٹ، کسٹم، این ایل سی، ایف بی آر، بینکنگ چینلز اور دیگر اداروں کے ساتھ مربوط ہونے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے متعلق تمام تجارتی طریقہ کار اور لاجسٹک سروسز کے آٹومیشن، معیاری اور ہم آہنگی میں مدد کرے گا۔

چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ ویب بیسڈ ون کسٹم کی تنصیب سے تجارتی انتظام اور کاروباری انتظامیہ کا کام تیز ہو گا۔
Load Next Story