کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 26, 2022
کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش منگل کی صبح ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے۔ کراچی میں اسکیم 33، ایف بی ایریا، گلشن اقبال ، گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔

منگل کی صبح ہونے والی بارش سے سڑکوں پرپھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں اوردفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 67.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی12، ناظم آباد8، کیماڑی9، اورنگی ٹاؤن5.2،پی اے ایف بیس مسرور5 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیزٹو میں 20.8 ملی میٹر، گلشن معمار میں 16.7ملی میٹر،سرجانی ٹاؤن میں 14.8 ملی میٹر،صدر میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 39.2 ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 37.8 ملی میٹر، شارع فیصل میں 37.5ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ پر33.2ملی میٹر، گلشن حدید میں 59، کورنگی میں 43.1 ملی میٹر اورجناح ٹرمینل پر42.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں