دعا زہرا دارالامان کراچی منتقل آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

کیس کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سعید رند آج دعا زہرا کو آج عدالت کے روبرو پیش کریں گے

دعا کے شوہر اور اس کے بھائی کی ضمانت منسوخ ہوگئی تو پولیس انہیں گرفتار کر سکتی ہے (فوٹو فائل)

لاہور:
پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کیس کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جس کے مطابق دعا زہرا کو لاہور سے کراچی دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیس کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سعید رند آج دعا زہرا کو عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔

یہ خبر بھی پرھیے: چاہتی ہوں دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، حرا مانی


دریں اثنا سٹی کورٹ کراچی میں ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان ظہیر اور شبیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ درخواست گزار مہدی کاظمی کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے تاحال رپورٹ بھی پیش نہیں کی جاسکی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: دعا کے شوہر ظہیر کو جان کا خطرہ، سیکیورٹی کی درخواست پر آئی جی سندھ کو نوٹس

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس پیپر طلب کرتے ہوئے ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ عدالت میں ظہیر اور اس کے بھائی کی ضمانت میں توثیق پر دلائل دیے جانے تھے۔ ملزم ظہیر اور شبیر نے گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہوکر عبوری ضمانت حاصل کی تھی جبکہ پولیس نے نادرا سے ان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کروا دیے ہیں۔
Load Next Story