حکومت اپنے پسندیدہ ججز کے نام بتائے شیخ رشید

فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیخ رشید

یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا افسوس ناک ہے۔ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔


شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں۔ یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔ اب (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا۔ زرداری نے پہلےچوہدری برادرن کو لڑایا اب شریف برادران ان کےنشانے پرہیں۔ پہلےسیاسی عدم استحکام پھر معیشت کی تباہی،فوج پر تنقید اور چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے۔ سپریم کورٹ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس کا نوٹس لے۔
Load Next Story