آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں حرج نہیں صدر عارف علوی

ملک میں فوج کا آئینی کردار نہیں ہوتا، صدر عارف علوی


ویب ڈیسک July 26, 2022
ملک کا حل صدارتی نہیں جمہوری نظام میں ہے، عارف علوی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں حرج نہیں۔

صدر پاکستان عارف علوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ملک میں فوج کا آئینی کردار نہیں ہوتا۔

صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا حل صدارتی نہیں بلکہ جمہوری نظام میں ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی جانے والی 74 میں سے 69 سمریاں فوری واپس بھجوائیں۔گورنر پنجاب والی سمری روکی اس میں گنجائش تھی۔اورسیز ووٹنگ، ای وی ایم اور نیب قوانین میں ترامیم کے بل واپس بھجوائے جبکہ فنانس بل پررات 11 بجے دستخط کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں