سندھ بلوچستان زمینی رابطہ منقطع نہیں ہوا ترجمان این ایچ اے کی وضاحت

پل منہدم ہونے کے باعث حب بائی پاس کو متبادل محفوظ راستے کے طور پر استعمال کیا جارہاہے


ویب ڈیسک July 26, 2022
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث حب پل منہدم ہوگیاہے (فوٹو فائل)

DUBAI: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے حوالے سے جاری خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو جانے کی خبریں درست نہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث حب پل منہدم ہوگیاہے،تاہم حب بائی پاس کو متبادل محفوظ راستے کے طور پر استعمال کیا جارہاہے۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق حب بائی پاس 11 کلومیٹر طویل ہے، جو موضع بیروٹ(مکی مسجد) سے شروع ہوکر کسٹم چیک پوسٹ پر قومی شاہراہ سے ملتا ہے۔

وضاحتی بیان کے مطابق نئے پل کی تعمیر کے لیے ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں