یاسین ملک کی جان کو مودی حکومت سے خطرہ عالمی ادارے نوٹس لیں عمران خان

کشمیری رہنما کو بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق تنظیموں سے جان بچانے کی اپیل

انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے خلاف کارروائی کریں، سابق وزیراعظم (فوٹو فائل)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کشمیری رہنما یاسین ملک پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی فاشست مودی حکومت کی جانب سے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جا رہا ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچانے کی اپیل کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔
Load Next Story