سعودی عرب میں بھی خطرناک وائرس ’منکی پاکس‘ کے کیسز کی تصدیق

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو گلوبل ایمرجنسی قرار دیا ہے


ویب ڈیسک July 26, 2022
دنیا بھر میں منکی پاکس کے 17 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، فوٹو: فائل

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے منکی پاکس کے سعوی عرب میں بھی 3 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس مئی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یورپ و امریکا کے بعد اب خلیجی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں تین مریضوں میں منکی پاکس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تینوں افراد حال ہی میں یورپی ممالک سے لوٹے تھے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق ان تینوں افراد کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور کسی کو اُن سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ کیسز سامنے آنے پر مانیٹرنگ کو مزید چوکنا کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 23 جولائی کو منکی پاکس کو گلوبل ایمرجنسی قرار دیا تھا جس سے دنیا بھر میں اب تک 17 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں