سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ
دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 128172 روپے ہوگئی
ڈالر کی اڑان کےسبب سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 1718 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200روپے اور 1029روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اس کے نتیجے میں کراچی،حیدرآباد،سکھر،ملتان،لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 149500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 128172 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھ کر 1600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے بڑھ کر 1371.74روپے کی سطح پر آگئی۔