ایرانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی غفلت پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے

طیارے میں نصب خودکار سسٹم کی طرف سے الرٹ ملنے پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں


ویب ڈیسک July 26, 2022
فوٹو:فائل

کراچی: ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی شام 5بجکر 54 منٹ پر ایرانی ہوائی حدود میں پیش آیا،جس کے دوران ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولر کی غلط اطلاع پر اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے آ گئے۔

دوران پرواز پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی پر تھا، دوسرا ائر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔

طیارے میں نصب تصادم میں بچاؤ کے خود کار سسٹم کی جانب سے پائلٹ کو الرٹ وارنگ جاری ہوئی،سسٹم نے ایک طیارے کو اوپر فضا میں جانے اور دوسرے طیارے کو بلندی میں کمی کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایران سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے، ترجمان پی آئی اے نے ایرانی حدود میں مذکورہ واقعہ پیش آنے کی تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں