مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’جوڈیشل کُو‘ قرار دے دیا

مریم نواز نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں ’’جوڈیشل کُو‘‘ لکھا


ویب ڈیسک July 26, 2022
فوٹو: فائل

BEIJING: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو 'جوڈیشل کُو' قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ اور حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو رات ساڑھے گیارہ بجے تک وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ''جوڈیشل کُو'' لکھا۔



خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں انہوں نے پرویز الہیٰ کی درخواست کو منظور کرنے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ق لیگ کے مسترد شدہ ووٹوں کو درست قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں