سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے حمزہ شہباز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل
میری سیاست عہدوں کےلئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، عدالتی کارروائی اور فیصلہ متنازع ہے۔ سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کوکالعدم قراردینےکے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ جسٹس منیر اور مولوی مشتاق کی بدروحیں آج بھی عوام کی امنگوں پر ڈاکے ڈال رہی ہیں، بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں نے بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن ملک کو ہونے والےنقصان کی تلافی نہ ہوسکی۔
مزید پڑھیں: حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لے لی گئی
ان کا کہنا تھاکہ پورے پاکستان نے دیکھا کہ کس طرح غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔ ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ میری سیاست عہدوں کےلئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے، تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا۔