مردم شماری ڈیجیٹل نظام محکمہ شماریات کے حوالے

نادرا نے محکمہ شماریات پاکستان کیلیے مردم و خانہ شماری کا ڈیجیٹل نظام تیارکیا


Numainda Express July 27, 2022
پائلٹ مرحلے کا آغاز 20 جولائی کو 83 تحصیلوں کے 429 بلاکس میں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ادارہ شماریات پاکستان کیلئے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا مکمل ڈیجیٹل نظام تیاری کے بعد حوالے کر دیاہے۔

نادرا کے تیار کردہ ڈیجیٹل نظام میں خانہ شماری اور مردم شماری کے الگ سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ گھر شماری اور گنتی پر مبنی ڈیجیٹل ایپ، ویب پورٹل شامل ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کا آغاز 20 جولائی کو ملک بھر کی 83 تحصیلوں کے 429 بلاکس میں کیا گیا، نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے غلطیوں کی گنجائش نہیں رہی۔

ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کی پیش رفت سے متعلق دوسری مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ پائلٹ مرحلے کے دوران اب تک 59,569 عمارتوں، 58,882 خانہ شماری اور 74,536 مردم شماری کی گنتی کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں