پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ سرور شہید کا آج 73واں یوم شہادت

27 جولائی 1948ء کو انھوں نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر دشمن کے حملے کا جواب دیتے ہوئے دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا


Numainda Express July 27, 2022
27 جولائی 1948ء کو انھوں نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر دشمن کے حملے کا جواب دیتے ہوئے دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان کے عظیم سپوت اورپہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا آج 73 واں یوم شہادت ہے۔

کیپٹن راجہ محمد سرور شہید راولپنڈی کے گاؤں سنگھوری میں10 نومبر 1910 میں پیدا ہوئے، 1948ء میں وہ پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، جب انھیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔

27 جولائی 1948ء کو انھوں نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر دشمن کے حملے کا جواب دیتے ہوئے دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا،اپنے زخموں کی پروا کیے بغیرچھ ساتھیوں کے ہمراہ انہوں نے خاردار تاروں کو عبور کرکے دشمن کے مورچے پرآخری حملہ کیا، اسی حملے میں گولی کیپٹن سرور کے سینے میں لگی اور انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں