کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے

کورونا کے 191 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این آئی ایچ


ویب ڈیسک July 27, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

LAHORE/ISLAMABAD: ملک میں کورونا کے مزید چار مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 191 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید چار مریض انتقال کرگئے جبکہ 191 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 16 ہزار704 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 620 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 191 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.71فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں کورونا سے چار اموات ریکارڈ کی گئیں۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.41 فیصد،لاہور میں 7.80 فیصد، پشاور میں 3.04 فیصد اوراسلام آباد میں 1.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح سب سے زیادہ دیامیر میں 12.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں