قوم کو مبارک ہو سپریم کورٹ کے فیصلے پر شوبز شخصیات کا ردِعمل

مبارک ہو عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت!


ویب ڈیسک July 27, 2022
شوبز شخصیات نےبھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےسوشل میڈیا پر اپنے ردِعمل دے رہے ہیں(فائل فوٹو)

NEW YORK: پاکستان شوبز انڈسٹری سے جُڑے افراد پرویز الہیٰ کے وزیرِاعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد شہباز شریف وزیِراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تاہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

جس کے بعد سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کے انصاف کی منتظر تھیں تاہم گزشتہ رات انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا جس کے بعد رات 2 بجے صدرِ پاکستان عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیرِاعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سنتے ہی جہاں قوم میں خوشی کی لہر دوڑی وہیں عمران خان کی حمایت کرنے والے شوبز شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےسوشل میڈیا پر اپنے ردِعمل دیا۔





اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ' ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین توڑنے پر گرفتار کیا جائے'۔

ارسلان نصیر نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے لکھا کہ 'حمزہ شہباز بھائی ، وہ شیروانی اگر فارغ ہے تو مجھے بھجوادیں ۔۔ ولیمے کی تقریب میں کام آجائے گی'۔





انہوں نے مزید لکھا کہ'حمزہ بھائی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آفس کو اندر سے کنڈی لگا لیں'۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ' وزارت ہے یہ ترکش آئس کریم'۔





حزبِ اختلاف اداکارہ عفت عمر نے بھی اپنا ردعمل دیا لکھا کہ'پراجیکٹ عمران پر جتنی محنت اور پیسہ لگایا گیا وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں کیا جاسکتا'۔

خلیل الرحمٰن قمر نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ' مبارک ہو عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت'۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں