اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اورمشتعل فضل الرحمٰن ہورہے ہیں شیخ رشید

دو ووٹوں کی حکومت کے لئے واحد راستہ نیا الیکشن ہے، شیخ رشید

ڈالر ڈھائی سوروپے کا ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید :فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کی حکومت کےلئے واحد راستہ نیا الیکشن رہ گیا ہے۔

عوام مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اورحکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ دو ووٹوں کی حکومت کے لئے نئے الیکشن واحد راستہ رہ گیا ہے۔


شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اورمشتعل فضل الرحمٰن ہورہے ہیں۔( ن) لیگ واضح طورپر دو گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے۔ ایک اقتدار سے چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کررہی ہے اوردھمکیاں دے رہی ہے۔ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہورہی ہے اورڈالرڈھائی سو روپے کا ہونے جارہا ہے۔ بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے۔گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔
Load Next Story