کامن ویلتھ گیمز دستے میں شامل تین پاکستانی کھلاڑی کورونا کا شکار

پازٹیو آنے والے اتھیلیٹس کو آئسولیٹ کردیا گیا، ہاکی کے دو اور ایک سوئمر شامل


Muhammad Yousuf Anjum July 27, 2022
پازٹیو آنے والے اتھیلیٹس کو آئسولیٹ کردیا گیا، ہاکی کے دو اور ایک سوئمر شامل

کراچی: برمنگھم پہنچنے والے کامن ویلتھ گیمز دستے میں شامل تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔

اس میں ہاکی کے دو کھلاڑی رانا وحید اور گول کیپر عبداللہ اشتیاق اور ایک سوئمر شامل ہے ۔ گیمز ویلیج پینچنے پر کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے ۔ پازٹیو آنے والے اتھیلیٹس کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور فلیگ ہوسٹنگ کی تقریب آج منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو الیگزینڈااسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی ۔

گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ،باکسنگ،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،اسکواش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں ۔ گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں کورونا ایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالدمحمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجزکادورہ کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی۔

اس موقع پر قومی دستے کے شیف ڈی مشن محمد عابدقادری گیلانی اور ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجدوسیم نے کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے سیکریٹری جنرل پی او اے کو بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں