پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا وزیر داخلہ

پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک July 27, 2022
پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا، رانا ثنا اللہ (فوٹو : فائل)

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہو رہی ہے اس پر افسردہ ہوں، بینچ فکسنگ اور بعض جگہ کہا گیا بینچ فکسر بھی ایک جرم ہے، ایک سینئر جج کے خط کے مندرجات پر گفتگو افسوسناک ہے، اگر ایسا ہورہا ہے تو پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، نواز شریف وطن واپس آئینگے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں، انہیں پیغام ہے یہ سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے اور اس پرمیں نے کام شروع کردیاہے، پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا، کسی نے بھی وفاق پر حملہ آورہونے کی کوشش کی تو اسے روکا جائے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ حمزہ شہباز 197 ووٹوں سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے، فیصلہ آیا منحرف کا ووٹ نہ گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوگا، 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے، جبکہ قومی اسمبلی میں ووٹ گنے جانے کا فیصلہ بھی اسی سپریم کورٹ نے دیا تھا، اب نئے فیصلے کی روح سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا، کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے، لیکن ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے کو اختیار نہیں دینگے کہ وہ آئین میں ترمیم کرے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں