فرح خان کی والدہ نے اینٹی کرپشن کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، لاہور ہائیکورٹ مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے


ویب ڈیسک July 27, 2022
فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست ہیں (فوٹو فائل)

کراچی: سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی والدہ نے اینٹی کرپشن کا مقدمہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فرح خان کی والدہ بشریٰ خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، جس میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: فرحت شہزادی کرپشن کیس میں پیشرفت، دو ملزمان گرفتار

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ۔ اس مقدمے کا اندراج سیاسی بنیاد وں پر کیا گیا ہے۔ لہٰذا لاہور ہائیکورٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں