وفاقی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں فواد چوہدری
وفاق وینٹیلٹر پر ہے ہم جب چاہیں اس کا سوئچ کھینچ دیں، رہنما پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وقت وفاق وینٹیلٹر پر ہے ہم جب چاہیں اس کا سوئچ کھینچ دیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ ہوش کے ناحن لیں، سپریم کورٹ کے ججز نے ہی عمران خان کو گھر بھیجا، ہمیں بھی بہت تحفظات ہیں لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے جو قبول کر لینا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے، کل پرویز الٰہی کا حلف سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے نئے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا نام فائنل ہوگا، اس کے بعد پنجاب کابینہ حلف اٹھائے گی، کچھ دیر قبل پرویز الٰہی اور عمران خان کی ملاقات ہوئی، کل عمران خان لاہور جائیں گے۔