حیدرآباد بلال کاکا قتل کیس میں 6 پولیس اہلکار برطرف
اہلکاروں کوضابطے کی کارروائی مکمل کرکے اورصفائی کا موقع دینے کے بعد برطرف کیا گیا،پولیس ترجمان
ISLAMABAD:
حیدرآباد میں جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے نوجوان بلال کاکا کے کیس میں چھ پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد بائے پاس روڈ پرہوٹل میں جھگڑے کے دوران قتل ہوئے نوجوان بلال کاکا کے کیس میں چھ پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔
برطرف اہلکاروں میں تھانہ بھٹائی نگر کے ہیڈ کانسٹیبل اسراراحمد، کانسٹیبل عمران شاہ، کانسٹیبل مشتاق احمد اورکانسٹیبل اشوک کمار شامل ہیں۔نسیم نگرپولیس چیک پوسٹ کے کانسٹیبل امتیاز علی اورکانسٹیبل محمودعلی کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ برطرف اہلکار واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اہلکاروں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے اور صفائی کا موقع دینے کے بعدملازمت سے برطرف کیا گیا۔ ملازمت سے برطرف پولیس اہلکاروں کو برطرفی کے خلاف مجاز اتھارٹی کے پاس 30 روزمیں اپیل کرنے کاحق حاصل ہے۔