عمران خان پرویز الہی ملاقات سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

مونس الہی اور حسین الہی بھی ہمراہ تھے


ویب ڈیسک July 27, 2022
مونس الہی اور حسین الہی بھی ہمراہ تھے

ISLAMABAD: عمران خان سے بنی گالہ میں پرویز الہی نے ملاقات کی۔

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اسلام آباد میں عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ پہنچ گئے۔ عمران خان نے پنجاب میں بڑی فتح پر انہیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

مونس الہی اور حسین الہی بھی چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ تھے۔ اہم ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کے عوام نے جو اعتماد کیا اس پر بھرپور انداز میں پورا اتریں گے۔

ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے تحریک انصاف کے رکن سبطین خان کے نام کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دھیمے مزاج اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی سبطین خان کی وجہ انتخاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں