اسلام آباد میں چائلڈ پورنوگرافی کا ملزم گرفتار
ملزم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رپورٹس تیار کی گئیں، ایف آئی اے
LONDON:
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے چائلڈ پورنوگرافی کا مواد رکھنے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن نواز کو گرفتار کیا، ملزم چائلڈ پورنوگرافی کے گھناؤنے جرائم میں ملوث تھا۔
ملزم انٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافی مواد تیار کرنے اور فروخت کرنے والے گروہوں سے وابستہ تھا، ملزم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رپورٹس تیار کی گئیں۔
گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں چائلڈ پورنوگرافک مواد اور متعدد سوشل میڈیا اور آن لائن اکاؤنٹس جو چائلڈ پورنوگرافی مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔