گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ دہشتگردی کے مزید تین کیسز میں بری

عزیر بلوچ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 30 سے زائد مقدمات میں سے 21 میں بری ہوچکا

عزیر بلوچ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 30 سے زائد مقدمات میں سے 21 میں بری ہوچکا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عُزیر جان بلوچ کو کچھی رابطہ کمیٹی کے رکن کے اغوا برائے قتل سمیت 3 مقدمات میں بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے عُزیر بلوچ کیخلاف کچھی رابطہ کمیٹی کے رکن کے اغوا برائے قتل سمیت 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔


عدالت نے تینوں مقدمات میں عُزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔ عُزیر بلوچ کیخلاف 2012 میں قتل، اقدامِ قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج کئے گئے تھے۔ عُزیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کلری اور ایک مقدمہ کلا کوٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

عُزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ اب اس کا مؤکل انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 30 سے زائد مقدمات میں سے 21 میں بری ہوچکا ہے۔ عدالت میں ہمارا یہی مؤقف رہا ہے کہ کسی بھی مقدمے میں عُزیر بلوچ کیخلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔
Load Next Story