آئی او سی گرانٹ کی پہلی قسط پاکستانی اتھیلٹس کو موصول

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 26 لاکھ روپے کی پہلی قسط کی مد میں کھلاڑیوں کو کامن ویلتھ گیمز میں رقم کی ادائیگی کی

(فوٹو: فائل)

TEHRAN:
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن(پی او اے) نے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کی اتھلیٹس کو دی جانے والی گرانٹ کی پہلی قسط ادا کردی۔

پی او اے کی جانب سے 26 لاکھ روپے کی پہلی قسط کی مد میں کھلاڑیوں کو کامن ویلتھ گیمز میں رقم کی ادائیگی کی گئی۔ ارشد ندیم، ماہور شہزاد،نوح دستگیر، انعام بٹ اور محمد بلال کو فی کس پانچ لاکھ اکیس ہزار دو سو پچاس روپے جاری کردیے گئے۔


پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود کے مطابق جلد بقیہ سات اتھلیٹس کو آئی او سی کی سکالر شپ ادا کردی جائےگی۔آئی او سی کےاسکالر شپ دینےپرمشکور ہیں جس سےکھلاڑیوں کی پرفارمنس میں نکھار آئے گا۔کھلاڑیوں نے اپنی پرفارمنس کی وجہ سے اسکالر شپ حاصل کیں۔

سیکریٹری پی او اے خالد محمود نے واضح کیا کہ ارشد ندیم کے کوچ کو کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔
Load Next Story