ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیاکپ 2022 کی منتقلی کا اعلان

سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے بعد متفقہ طور پر مقام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا

(فوٹو: ٹوئٹر)

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے سی سی کے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔




اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے یو اے ای کے وینیو کے پر خوش ہیں ،ہمارے پاس اچھا انفرا اسٹرکچر ہے اور ہم ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔
Load Next Story