بارشوں سے تباہی بلوچستان کی سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر متفق

موجودہ صورت حال کے پیش نظر صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان


July 27, 2022
—فائل فوٹو

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی صورت حال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات چار ماہ مؤخر کرنے پر اتفاق کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے بارشوں کی موجودہ صورتحال اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پرسیاسی رہنماوٴں کو اعتماد میں لینے کے لیے سردار اختر مینگل اورمحمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

وزیراعلیٰ نے دونوں رہنماوٴں سے سیاسی امور اور بارشوں سے پیدا صورتحال پر بات چیت کی اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات و امدادی کارروائیوں پر آگاہی فراہم کی۔

عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ہنگامی صورتحال کیوجہ سے اپنا لندن کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

تینوں رہنماوٴں نے بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کرامداد اور بحالی کے کاموں میں کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ نے کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات کی، جس پر تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورت حال میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں لہذا چار ماہ کیلیے الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں