مسلم لیگ ن کا نواز شریف کے بیانے پر عوامی مہم چلانے کا فیصلہ

ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مقابلے کے لئے پیپلز پارٹی سے امیدوار لینے پر غور شروع کردیا


ویب ڈیسک July 28, 2022
ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈرز بھی میدان نہ چھوڑنے پر بضد جب کہ ڈی سیٹ ہونے والے بھی ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں، ذرائع

مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت کا میاں نواز شریف کے بیانیے کو لے کر چلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں میاں نواز شریف کے بیانیے کو لے کر آگے چلنے اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی قیادت نے حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اسپیکر کے مقابلے کے لئے اسپیکر کے نام کا انتخاب پیپلز پارٹی سے لینے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو کل سے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کا بھی کہا گیا ہے۔

ن لیگ کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ن لیگ اور اتحادی دوست محمد مزاری کا بھرپور دفاع کریں گے۔

اجلاس کے آخر میں ن لیگ پنجاب کی قیادت نے صوبے میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں