جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہےوزیراعظم

اس بات کو سمجھا نہ گیا تو ہم دائرے میں سفرکرتے رہیں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 28, 2022
قومی اسمبلی میں تقریر کا بنیادی نکتہ بھی یہی تھا،شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔



وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں